Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں خاتون کیساتھ بدتمیزی ، متاثرہ خاتون کا میڈیکل مکمل ہو گیا

لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں خاتون کیساتھ بدتمیزی ، متاثرہ خاتون کا میڈیکل مکمل ہو گیا
August 20, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں خاتون کیساتھ تشدد اور بدتمیزی کے واقعے میں متاثرہ خاتون کا میڈیکل مکمل ہو گیا۔

متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کے جسم پر واضح سکریچز کے نشانات موجود ہیں جبکہ گردن اور دائیں ہاتھ پر سوجن بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے پہلے میڈیکل کرانے سے انکار کیا بعدازاں پولیس افسران کے کہنے پر میڈیکل کروانے کیلئے راضی ہوئی ۔

 ادھر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خاتون کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ پر آج اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلی کو واقعہ میں ہونیوالی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائیگی جبکہ آئی جی پنجاب ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کے حوالے بریفنگ دینگے۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ  نے بھی خاتون کے ساتھ ہونیوالی بدسلوکی کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔

چودہ اگست کے روز گریٹراقبال پارک میں خواتین سے بدسلوکی کے مزید  واقعات بھی سامنے آگئے۔ ٹک ٹاکر کے علاوہ دو مزید خواتین سے بھی متعدد افراد کی دست درازی کی ویڈیوز 92 نیوز کو موصول ہو گئیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔