Tuesday, September 17, 2024

لاہور میں کینال روڈ پر موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی سرعام ہوائی فائرنگ

لاہور میں کینال روڈ پر موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی سرعام ہوائی فائرنگ
July 4, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں کینال روڈ پر موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے سرعام ہوائی فائرنگ کی۔

تمام تر دعووں کے باوجود شہر میں سرعام ہوائی فائرنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔  کینال روڈ پر نجی کالج کے طلباء کی سرعام فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار طلباء کو بلا خوف خطر سرعام فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو فائرنگ کے واقعہ میں ملوث طلباء کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کہتے ہیں طلباء کی جانب سے فائرنگ کے ایسے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ہوائی فائرنگ کرنے والے طلباء کی نشاندہی کی جائے اور فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔