Saturday, July 27, 2024

لاہور میں کورونا وائرس پھیلنے لگا

لاہور میں کورونا وائرس پھیلنے لگا
April 23, 2020

لاہور ( 92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور  میں کورونا وائرس نےاپنے پر مزید پھیلالیے ، فرخ آباد میں ایک ہی خاندان کے 17،اٹاری سروبہ اورٹاؤن شپ میں  میں ایک ایک خاندان کے 10،10 افراد میں کورونا وائرس  کا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 116 کیسز کے ساتھ مجموعی تعداد چار ہزار 706 ہو گئی ،صوبے میں اموات کی تعداد 60 ہے ، لاہورمیں صرف تین خاندانوں کے مزید 37 افراد زد میں آگئے جبکہ دو اموات بھی ہوئی ہے،اچھی اطلاع یہ ہے کہ 12 ڈاکٹرز اور 65 شہریوں نے وائرس کو شکست دے دی۔

کورونا وائرس نے شہر لاہور میں  اپنے پر مزید پھیلا لیے ، تاہم وباکوشکست دینے کے بہت سے کیس بھی سامنے آئے ہیں ، فرخ آباد میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اٹاری سروبہ میں ایک ہی گھر سےدس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، متاثرین کو قرنطینہ سنٹرمنتقل کرکے علاقے کوسیل کردیاگیاہے ، ٹاؤن شپ میں بھی ایک ہی گھرکے دس افراد کورونا کی زد میں آگئے ، متاثرین کو قرنطینہ سنٹرز منتقل کر کے گلی سیل کردی گئی۔

اس دوران سی ای او میواسپتال ڈاکٹراسداسلم نے دومریضوں کے جاں بحق ہونےکی تصدیق کی ہے ، میواسپتال میں کوروناکےباعث ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہوگئی ۔

ادھر  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خوشخبری دی ہےکہ ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس سے متاثرہ تمام 12 ڈاکٹرز کے مسلسل 2 ٹیسٹ نیگیٹو  آئے ہیں ، انہوں نے فرنٹ لائن پرلڑنے والے ورکرزکوسلام بھی پیش کیاہے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران شہرکے چاربڑے اسپتالوں سے کورونا وائرس کے مزید پینسٹھ مریض صحت یاب ہوگئے۔