لاہور (92 نیوز) لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 63 دکانیں و اسٹور اور میرج ہالز سیل کردئیے گئے۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 63 دکانیں و اسٹور اور میرج ہالز سیل جبکہ 37 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے خود ایکشن لیتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 13 دکانوں اور اسٹورز کو سیل کیا۔