لاہور میں کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کی گئی

لاہور (92 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کی اسلام آباد کےبعد لاہورکے نجی شاپنگ مال میں رونمائی کی گئی۔
شہر اقتدار کے بعد لاہور میں کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار انیس کی ٹرافی کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔
لوگوں نے ٹرافی کے ساتھ تصویریں بھی بنوائی، کل ٹرافی کی رونمائی شہرقائد میں کی جائے گی۔
میگا ایونٹ کا آغاز 30مئی سے انگلینڈ میں ہو گا۔