Monday, September 16, 2024

لاہور میں ڈیفنس فیز فائیو کے گھر میں 29 سالہ نایاب کی تشدد زدہ لاش پائی گئی

لاہور میں ڈیفنس فیز فائیو کے گھر میں 29 سالہ نایاب کی تشدد زدہ لاش پائی گئی
July 11, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں ماڈل کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔ ڈیفنس فیز فائیو کے گھر میں 29 سالہ نایاب کی تشدد زدہ لاش پائی گئی۔

پولیس کے مطابق شناخت 29 سالہ نایاب کے نام سے ہوئی جو دو بھائیوں کی سوتیلی بہن اور گھر میں اکیلی رہتی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم شخص نے خاتون پر پہلے تشدد کیا اور بعد میں گلہ دبا کر اسے قتل کر دیا گیا۔ قتل کا مقدمہ نایاب کے سوتیلے بھائی محمد علی ناصر کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس بی میں درج کیا گیا۔ علی ناصر نے مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا کہ رات مقتولہ کو گھر چھوڑ کر گیا صبح واپس پہنچا تو وہ مردہ حالت میں پائی گئی۔

پولیس کے مطابق نایاب مختلف گانوں میں ماڈلنگ کر چکی ہے جس نے چند عرصہ قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ پولیس کی جانب سے قتل کی واردات پر زیادتی، ڈکیتی مذاحمت اور دیگر پہلوؤں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔