لاہور (92 نیوز) لاہور میں ڈولفن فورس کے ساتویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں جوانوں کی جانب سے پیشہ ورانہ صلاحیت کا شاندا مظاہرہ کیا گیا۔ ملزموں کو پکڑنے کی مشق کی گئی۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادار نے ڈولفن فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں کہا کہ ڈالفن سکواڈ کے دستے کی تربیت پر بے حد خوشی ہے۔ امید ہے کہ اپ لوگ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا یہ پہلا صوبہ ہے جس نے ڈالفن فورس متعارف کروائی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ڈالفن فورس کے اہلکار اپنے عمدہ رویے سے دل جیت لیں گے۔
سردار عثمان بزادار نے کہا کہ ہر پولیس افسر کا رویہ عام عوام سے اچھا ہونا چاہیے۔ صوبے سے جرائم کا خاتمہ پی ٹی ائی کی اولین ترجیح ہے۔ ہماری پولیس ہمارا اثاثہ ہے، ہمارا ہر ادارہ ہمارا اثاثہ ہے۔ کسی بھی حکومت کے لیے امن و امان سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں ڈالفن فورس کا دائرہ کار دوسرے اضلاح میں بڑھنا ناگزیر عمل ہے۔