Saturday, February 4, 2023

لاہور میں ڈولفن اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہونیوالی خاتون چل بسی

لاہور میں ڈولفن اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہونیوالی خاتون چل بسی
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں ڈولفن اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہونیوالی خاتون چل بسی۔ نسرین وارث جنرل اسپتال میں زیر علاج تھی۔ ڈولفن اہلکاروں کے ڈر سے بھاگنے والے دو نوجوانوں نے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں راہگیر خاتون زخمی ہو گئی جسے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون دم توڑ گئی جبکہ زخمی خاتون کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے فیروزپور روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ۔ ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔