Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں چھت گر گئی ، 2بچے جاں بحق، 4افراد زخمی، کرنٹ لگنے کے واقعہ میں 2نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

لاہور میں چھت گر گئی ، 2بچے جاں بحق، 4افراد زخمی، کرنٹ لگنے کے واقعہ میں 2نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
July 18, 2015
لاہور (92نیوز) ملک بھر میں ایک طرف قوم جہاں عید کی خوشیاں منانے میں مصروف ہے وہیں صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ لاہور میں آج صبح ہونے والی شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے باعث دوکمسن بچے جاں بحق جبکہ چارافرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں عید کے پہلے روز بارش رحمت کی بجائے جان لیوا بن گئی۔ موسلا دھار بارش سے بھاٹی گیٹ میں واقع خستہ حال مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دوبچے جاں بحق جبکہ چارافراد زخمی ہوگئے۔ متوفی بچوں کے والد منیر کا کہنا تھاکہ انہوں نے مکان گروی لے رکھاتھا۔ مالک مکان کو متعدد بار چھت ٹھیک کرانے کےلئے کہا لیکن اس کی لاپروائی سے دوبچوں کی جان چلی گئی۔ غم سے نڈھال متوفی بچوں کی ماں کاکہناتھاکہ مالک مکان کی لالچ اور بے حسی کی وجہ سے ان کی دنیا برباد ہو گئی۔ بارش نے صرف بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ہی قیامت نہیں ڈھائی بلکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے دو نوجوان بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔