Saturday, September 21, 2024

لاہور میں چچا اور بھتیجے میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

لاہور میں چچا اور بھتیجے میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ، دو افراد جاں بحق
December 2, 2020

پولیس کے مطابق فیاض کا اپنے چچا جاوید کے ساتھ خاندانی حویلی کا تنازع تھا۔ فیاض اور باؤ نے بازار میں بیٹھے جاوید پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے الیاس اور افتخار ہلاک ہو گئے۔ ایس پی سول لائنز صفدر رضا کاظمی کا کہنا ہے کہ جاوید شدیدزخمی ہے اور سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

نائنٹی ٹونیوز کو ملنے والی فوٹیج میں ملزم کو کلاشنکوف سے فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی  شخص بھاگ کر چھپنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔