Thursday, December 8, 2022

لاہور میں چوتھا فیض انٹرنیشنل فیسٹیول شروع ہو گیا

لاہور میں چوتھا فیض انٹرنیشنل فیسٹیول شروع ہو گیا
لاہور (92 نیوز) لاہورمیں چوتھا فیض انٹرنیشنل فیسٹیول شروع ہو گیا جس میں ادب ، شاعری، فلم، میوزک، تھیٹر، ثقافت کے حوالے سے مختلف نشستیں منعقد  کی جائیں گی۔ پہلے سیشن کی نشست  "کیفی اور فیض" میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی شریک ہیں۔ فیسٹول میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں۔ دوسرے سیشن میں اجوکا تھیٹر کی جانب سے ڈرامہ پیش کیا جائے گا۔ تیسرے سیشن میں طاہرہ سعید کی پرفامنس پیش کی جائے گی۔ الحمرا ارٹ گیلری میں فن پاروں کی نمائش بھی کی جائے گی۔ تین روزہ فیض فیسٹول اٹھارہ نومبرتک جاری رہے گا۔