Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور میں پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

لاہور میں پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
December 8, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 264 سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ جہاز کو بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 264 نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کرنا تھی کہ اس سے قبل ہی ایک پرندہ اس کے انجن سے ٹکرا گیا۔

کچھ لمحوں کیلئے جہاز کی صورتحال بدلی تاہم پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت رن وے پر اتار لیا۔ جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے انجینئر نے جہاز کا معائنہ شروع کر دیا ہے۔