لاہور (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور میں پولیس نے شہبازشریف کی بیٹی کے گھر کاگھیراؤ کیا۔ بغیر نوٹس کسی کے گھرکاگھیراؤکیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے فواد چودھری عدالتوں پر اپنے بیان کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت خود کہہ رہی ہے کہ نیب اپوزیشن اور حکومت میں بیلنس کررہا ہے، یہ بتائیں کہ صرف 9 مہینوں میں ملک کی ترقی کی شرح آدھی کیسے ہو گئی؟۔
دوسری جانب نیب نے بھی اعلامیہ جاری کیا ہے ، نیب اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا گیا ۔
نیب اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب ٹیم شہباز شریف کی صاحبزادیوں کے گھر طلبی کے نوٹس پہنچانے گئی تھی، مخصوص عناصر نیب کو بدنام کرنے کیلئے من گھڑت پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔
نیب نے شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ایف آئی اے کو مراسلہ تحریر کر دیا ۔