Saturday, December 3, 2022

لاہور میں  پاک فوج کی جانب سے اسلحہ کی نمائش

لاہور میں  پاک فوج کی جانب سے اسلحہ کی نمائش
لاہور(92نیوز)یوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف تنظیموں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا،وہیں پاک فوج بھی کسی سے پیچھے نہ رہی۔ ایوب سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں بری، بحری اور فضائیہ کی جانب سے خصوصی کیمپ لگائے گئے جس میں جدید اور نئی ٹیکنالوجی سے تیارہ کردہ فوجی آلات کی نمائش کی گئی،جسے شہریوں نے خوب سراہا۔ بڑے تو بڑے بچے بھی جوق درجوق اس تقریب سے محظوظ ہونے کیلئے دن بھر آتے رہے۔ بچوں نے کہا کہ انہیں پاک فوج پر فخر ہے جن کے مضبوط ہاتھوں میں قوم کا دفاع ہے۔ پاک فوج کی جانب سے جدید اسلحہ کی نمائش سے جہاں ملکی دفاعی قوت کا مظاہرہ کیا گیا،وہیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کی مضبوط گرفت بھی دیکھنے میں آئی ۔