Saturday, September 21, 2024

لاہور میں ویئرز ماسک مقابلے، سائیکل ریس کی خواتین سائیکلسٹ پروفیشنل کیٹگری کا آغاز

لاہور میں ویئرز ماسک مقابلے، سائیکل ریس کی خواتین سائیکلسٹ پروفیشنل کیٹگری کا آغاز
July 11, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور ویئرز ماسک مقابلے، لبرٹی چوک سے سائیکل ریس کی خواتین سائیکلسٹ پروفیشنل کیٹگری کا آغاز کر دیا گیاـ کمشنر لاہور کہتے ہیں لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں، لیکن اگر غفلت کی تو سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

کورونا سے بچاؤ کے لئے ماسک کا استعمال انتہائی ضروری!، جس کی آگاہی کیلئے لاہور ویئر ماسک مقابلے شروع ہو گئے، افتتاح کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان نے کیا۔ جھنڈی لہرا کر لبرٹی چوک گلبرگ میں خواتین سائیکلسٹ پروفیشنل کیٹیگری کا آغاز کیا گیا۔

لاہور ویئر ماسک مہم کے تحت سائیکلنگ مقابلوں میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ سائیکل ریس سے قبل مقابلوں میں حصہ لینے والے سائیکلسٹ کو کمشنر لاہور نے خود ماسک لگائے۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ لاہور ویئرز ماسک مہم قومی اور بین الاقوامی ریسرچ اداروں کی تحقیق پر مبنی ہے، بھارتی ڈیلٹا کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں بیرون ممالک جانیوالے افراد کیلئے مخصوص ویکسینز کا وافر انتظام ہے۔

کمشنر لاہور نے بھی آخری سائیکل ریس میں حصہ لیا اور فاتحین میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔