Sunday, December 4, 2022

لاہور میں وکلا نے پنجاب سول سیکرٹریٹ چوک پر دھرنا دے دیا

لاہور میں وکلا نے پنجاب سول سیکرٹریٹ چوک پر دھرنا دے دیا
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں وکلا اور ڈاکٹرز کے جھگڑے کا نزلہ عوام پر پڑ گیا۔ وکلا نے پنجاب سول سیکرٹریٹ چوک پر دھرنا دے دیا ۔ پی آئی سی کے عملے اور وکلا میں جھگڑے کا معاملہ طول پکڑ گیا۔ عملے پر ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اسپتال میں احتجاج دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔ مظاہرین نے او پی ڈی سے جیل روڈ تک ریلی نکالی۔ دھرنا دے کر جیل روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔ ہڑتال کے باعث پی آئی سی میں دل کے مریضوں کا او پی ڈی علاج معالجہ بند ہو گیا۔ ٹیسٹوں کی رجسٹریشن بند ہونے سے دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔