Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں وحدت روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچے جاں بحق

لاہور میں وحدت روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچے جاں بحق
January 14, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں وحدت روڈ پرگھرمیں آگ لگنے سے ایک خاتون اورتین بچے جاں بحق ہوگئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر میں آگ گیس ہیٹر کے لیکج کے باعث لگی۔

لاہور میں دلخراش واقعہ پیش آیا  جس میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے 52 سالہ خاتون اور تین ننھے بچے  موت کے آغوش میں چلے گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں  ایک سالہ حنان ، پانچ سالہ حادی ، 8سالہ عبیرہ اور 52 سالہ رخسانہ شامل ہیں ۔

ڈی ایس پی محمد اشفاق نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے  ہی موقع پر پہنچ گئیں ، بچوں اور ان کی نانی اماں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ،اہل علاقہ کے مطابق حادثے کے وقت بچوں کے والدین گھر میں موجود نہ تھے ۔

ریسکیو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر تو قابو پا لیا لیکن جانی نقصان سے نہ بچا سکے،پولیس کی فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو جناح اسپتال مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔