Saturday, July 27, 2024

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اغوا کے بعد زیادتی

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اغوا کے بعد زیادتی
December 1, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

بی ایس انگلش کی طالبہ کو نواب ٹاؤن سے اغوا کیا گیا اور ایکسپو سنٹر کے قریب گھر میں زیادتی کی گئی۔ پولیس نے ملزم عون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

 پولیس کے مطابق طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کیا گیا۔ عون نامی ملزم نے زبردستی ایکسپو کے پاس ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی۔