لاہور میں مینڈک میڈیکل کے طلبہ کے پریکٹیکل کیلئے لائے گئے

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں مینڈک اسمگلنگ کیلئے نہیں بلکہ میڈیکل کے طلبہ کے پریکٹیکل کی غرض سے لائے گئے ، ترجمان مجاہد فورس نے وضاحت کردی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مینڈک کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں ہونے تھے۔
لاہور میں مینڈک اسمگل کرنے کا واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا ، مجاہد فورس کے ترجمان کےمطابق مینڈک اسمگللنگ کیلئے نہیں بلکہ میڈیکل کے طلبہ کے پریکٹیکل کیلئے لائے جا رہے تھے۔محکمہ لائیو اسٹاک کی چیکنگ کے بعد تمام مینڈک دریا میں بہا دئیے گئے۔
محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ملزموں کو چھوڑ دیا گیا ہے ، گزشتہ رات لاہور میں رکشے سے 5من مینڈک برآمد ہوئے تھے۔