لاہور میں موسلادھار بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری
لاہور(92نیوز)لاہور میں موسلادھار بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس سےسڑکوں پر چاندی بکھر گئی دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن،گلگت بلتستان،کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخواہ،سرگودھا، بہاولپور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آبادمیں 46 ،ملی میٹر بارش ہوئی ۔
واضح رہے کہ لاہور میں آج موسلا دھار بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی ہے ۔