Monday, December 5, 2022

لاہور میں موسلادھار بارش نے ٹھنڈ کا راستہ ہموار کر دیا

لاہور میں موسلادھار بارش نے ٹھنڈ کا راستہ ہموار کر دیا
لاہور (92نیوز) لاہور میں موسلا دھار بارش نے ایک بار پھر ٹھنڈ کا راستہ ہموار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس سے جل تھل ایک ہو گیا ہے۔ تیز بارش کے باعث سڑکوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ شہر کے مختلف حصوں میں بارشی پانی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔