Thursday, September 19, 2024

لاہور میں عمران کا مقابلہ سعدرفیق،شہباز شریف کا منشا سندھو کریں گے

لاہور میں عمران کا مقابلہ سعدرفیق،شہباز شریف کا منشا سندھو کریں گے
June 14, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں این اے 131 اور این اے 132 میں اہم مقابلے ہوں گے ۔  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما سعد فیق کریں گے جب کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف  کے مقابلے پر پاکستان تحریک انصاف کے  منشا سندھو اتریں گے ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر ریلوے  این اے 131  جبکہ شہباز شریف اور منشا سندھو این اے 132 میں  مد مقابل ہوں گے ۔ این اے123 سے ن لیگ کے ملک ریاض اور تحریک انصاف کے مہر واجد آمنے سامنے ہوں گے جب کہ این اے 124سے پی ٹی آئی کے نعمان قیصر اور ن لیگ کے حمزہ شہباز مقابل ہوں گے ۔ این اے125سے مریم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد مد مقابل ہیں ، این اے126سےپی ٹی آئی کے حماد اظہر اور ن لیگ کے مہر اشتیاق کا جوڑ پڑے گا۔