Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے گندم کی خریداری کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں

لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے گندم کی خریداری کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں
April 4, 2016
لاہور (92نیوز) ضلعی انتظامیہ نے گندم کی خریداری کے لیے لاہور اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق گندم خریداری کےلئے ضلع کی سطح پر بنائی گئی کمیٹی میں سات ارکان شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر لاہور ضلعی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔ کمیٹی کے ممبران میں سی سی پی او لاہور، ای ڈی او ایگریکلچر لاہور، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، محمد جہانگیر، شہباز احمد اور محمد عشرت بھلر شامل ہیں۔ تحصیل کی سطح پر کمیٹی کی سیکرٹری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ہوگا۔ تحصیل کمیٹی میں متعلقہ ایس پی،فیلڈ اسسٹنٹ ایگریکلچر، متعلقہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور کاشتکاروں کے نمائندے شامل ہیں۔