Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں صفائی کی ناقص صورتحال ، تعفن پھیلنے لگا

لاہور میں صفائی کی ناقص صورتحال ، تعفن پھیلنے لگا
January 12, 2021

لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کوڑا کرکٹ کےڈھیر لگ گئے جس کے بعد شہر میں تعفن پھیلنے لگا ہے۔

لاہور میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر انتظامیہ کے لئے چیلنج بن گیا۔ صفائی مہم کام آئی نہ کسی کا زور چلا۔ ایل ڈبلیو ایم سی شہر سے کوڑا اٹھانے میں ناکام ہو گئی۔ فیروزپور روڈ، گلبرگ، والٹن اور دیگر علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر سے تعفن پھیلنےلگا۔

شہری کہتے ہیں گھر سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ حکومت کو شہر سے گندگی ختم کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کوڑا کرکٹ کے انبار کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر گرا دیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت کو صوبائی دارلحکومت سے کوڑا اٹھانے کے کام کی نگرانی سونپی گئی لیکن تاحال بیشتر علاقوں سے کوڑے کے ڈھیر ختم نہ ہو سکے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔