Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور میں شہریوں کا میٹرو ٹرین ڈپو پر دھاوا‘ عملہ جان بچا کر بھاگ نکلا

لاہور میں شہریوں کا میٹرو ٹرین ڈپو پر دھاوا‘ عملہ جان بچا کر بھاگ نکلا
January 31, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے ٹرین ڈپو پر دھاوا بول دیا جس سے عملہ موقع غنیمت جانتے ہوئے جان بچانے کی غرض سے کام چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کےلئے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ درد سر بن گیا۔ آئے روز شہر کے مختلف علاقوں میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں لیکن حکومت بھی اپنے فیصلے پر اٹل ہے۔ مناواں کے علاقے کوٹلی گھاسی کے رہائشیوں نے جگہ کا معاوضہ کم ملنے پر اورنج لائن میٹرو ڈپو پر دھاوا بول دیا۔ منصوبے پر کام کرنے والے عملے کو مشینری چھوڑ کر اپنی جان بچانے کےلئے بھاگنا پڑا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کے گھر تو گرا دیے گئے ہیں لیکن انہیں کوئی معاوضہ نہیں دیا جا رہا۔ بعض مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی اراضی کا سرکاری نرخ ایک لاکھ روپے ہے مگر انہیں پچاس ہزار روپے فی مرلہ دیا جا رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو ان کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔