Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں سگیاں روڈ پر ڈور پھرنے کے واقعات میں دو شہری زخمی

لاہور میں سگیاں روڈ پر ڈور پھرنے کے  واقعات میں دو شہری زخمی
March 8, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں سگیاں روڈ پر ڈور پھرنے کے دو واقعات میں دو شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں عاکف اور ثاقب شامل ہیں۔

پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے۔ سگیاں روڈ پر کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے کے 2 واقعات پیش آئے۔ ڈور پھرنے کے دو مختلف واقعات میں موٹر سائیکل سوار دو شہری زخمی  ہو گئے۔ سگیاں روڈ پرکٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والوں میں 23 سالہ عاکف اور ثاقب شامل ہیں ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ثاقب کو میو جبکہ عاکف کو منشی اسپتال منتقل کیا گیا۔