Saturday, July 27, 2024

لاہور میں سگنل فری کوریڈور منصوبے کو کالعدم قرار دیدیا گیا

لاہور میں سگنل فری کوریڈور منصوبے کو کالعدم قرار دیدیا گیا
April 17, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے لاہور میں سگنل فری کوریڈور منصوبے کو کالعدم قرار دیدیا  اور ایل ڈی اے کو فوری طور پر سائٹ سے مشینری ہٹانے کاحکم دیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں فل بینچ نے یہ حکم ایک ہی نوعیت کی پانچ مختلف درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے قرار دیا کہ ایل ڈی اے کو اس طرح کا منصوبہ شروع کرنے کاکوئی اختیار نہیں۔ قانون کے تحت اس طرح کا منصوبہ صرف مقامی حکومت ہی شروع کر سکتی ہے فیصلے میں کہا گیا کہ مقامی حکومتوں کے الیکشن ستمبر میں ہونیوالے ہیں۔ ایل ڈی اے حکام اختیارات سے تجاوز نہیں کر سکتےعدالت نے ریمارکس دیئے کہ منصوبے کیلئے محکمہ ماحولیات کی اجازت اور مکمل لوازمات کے بغیر ایسا منصوبہ شروع نہیں کیا جاسکتا۔ فل بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس یاور علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک شامل ہیں۔