Tuesday, April 30, 2024

  لاہور میں سبزیوں ،پھلوں اور دالوں کی قیمت کے بعد مرغی کے گوشت کو بھی پر لگ گئے

   لاہور میں سبزیوں ،پھلوں اور دالوں کی قیمت کے بعد مرغی کے گوشت کو بھی پر لگ گئے
June 7, 2015
لاہور(92نیوز)بجٹ میں جہاں خورونوش کی کئی اشیاءمہنگی ہوئی ہیں وہیں مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ دکاندار ریٹ لسٹ کو کسی خاطر میں نہیں لا رہےپرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ ابھی منظور نہیں ہوا کہ اس کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،دالیں،سبزیاں اور پھل جہاں مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں،وہیں مرغی کا گوشت بھی دو سو ستر سے دو سو اسی روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے،جبکہ نرخ ناموں میں مرغی کے گوشت کی قیمت دوسو چون روپے تحریرہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ دکانداروں نے بجٹ کی آڑ میں منہ مانگے دام وصول کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ دکانداروں کی اپنی ہی منطق ہے کہتے ہیں کہ نرخ نامے میں مرغی کا گوشت دو سو چون روپے ہےلیکن فارم ہاﺅسز سے انہیں مرغی مہنگے داموں مل رہی ہے۔ دکاندار اپنی من مانیاں کر رہے ہیں لیکن مارکیٹ میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں دھونڈنے سے نہیں مل رہیں نتیجتاً عوام مہنگی اور ناقص اشیاءخریدنے پر مجبور ہیں۔