Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں سال کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور میں سال کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ
January 23, 2018

لاہور (92 نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں سال کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں علی الصبح شروع ہونے والی بارش نے خشک سردی کی چھٹی کر دی ۔ بھیگے موسم نے شہر اور مضافات میں ڈیرے ڈال لیے ۔ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی ۔ آسمان پر چھائی کالی گھٹائوں نے موسم کی رنگیناں بڑھا دیں ۔
موسم دلفریب ہوا تو خشک سردی کے ستائے شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ کم سے کم در جہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
موسم کا حال بتانے والوں نے نوید سنائی ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ سردی کی شدت بھی بڑھے گی ۔