Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، گھر سے تین کروڑ چالیس لاکھ لوٹ لئے گئے

لاہور میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، گھر سے تین کروڑ چالیس لاکھ لوٹ لئے گئے
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ جوہر ٹاؤن میں گھر سے تین کروڑ چالیس لاکھ لوٹ لئے گئے۔

جوہر ٹاون میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 3 کروڑ کی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ گھر میں گھس کر 5 ڈاکووں نے فیملی اور عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔

ایف آئی آر متن کے مطابق ڈاکٹر نسیم چوہدری نے گھر میں کلینک بنا رکھا ہے۔ مسلح ڈاکو کلینک میں داخل ہوئے اور وہاں سے گھر میں زبردستی گھس گئے۔ ڈاکو 1 کروڑ روپیہ نقد، 160 تولہ سونا، جواہرات، 4 عدد گھڑیاں لوٹ کر لے گئے۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ ڈاکوؤں نے خواتین اور بچوں پر واردات کے دوران تشدد بھی کیا۔ لوٹ مار کے دوران ڈاکو فیملی کو بالائی منزل پر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے اہلخانہ کے بچوں سمیت ہاتھ پاؤں باندھ دیئے۔ ڈاکٹر نسیم اپنی بیٹی کو کالج سے لے کر گھر پہنچا تو اسے بھی یرغمال بنا کر تشدد کیا۔