Saturday, April 20, 2024

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق
December 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) دھند نے پنجاب کے میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ائیرپورٹس، موٹرویز بند، ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوگئی، مختلف علاقوں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

شام ڈھلتے ہی ملک کے میدانی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں گہری دھند کی چادر چھاگئی۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، لالہ موسیٰ، سرائے عالمگیر، جھنگ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند نے معمولات زندگی متاثر کردئیے۔

دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے سمندری، موٹروے ایم الیون لاہور سے سیالکوٹ تک بند کردی گئی۔ قائم مقام ڈی جی میٹ محمد ریاض کا کہنا ہے دھند کی صورتحال ابھی دو تین برقرار رہے گی، بارش کا امکان نہیں ہے۔

دھند کے باعث فیصل آباد، جام پور، رکن پور، میر پور میں ٹریفک حادثات کے دوران 4 افراد جاں بحق، 22 زخمی ہوگئے۔ کامونکی میں کنگروالی کے قریب کار نہر اپرچناب میں جا گری۔ ریسکیو ٹیموں نے کار میں سوار ایک شخص کو بچالیا، دوسرا جاں بحق ہوگیا۔