لاہور میں دسویں انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں دسویں انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب ہوئی،فیسٹول میں 67 ملکوں کی 2ہزار 765 فلموں میں سے 29 ملکوں کی بہترین فلمیں چلائی جائیں گی۔
رنگارنگ افتتاحی تقریب میں کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم مراد راس تھے ، فیسٹول میں اداکار عدیل ہاشمی اور عثمان پیرزادہ نے بھی شرکت کی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر مراد راس نےاساتذہ کی تقرریوں پر عائدپابندی جلد ہٹانے کا عندیہ دیا ، ان کاکہنا تھا کہ بچوں کے چینل کے حوالے سے کام کیا جارہاہے ۔
تقریب میں بہترین فلم بنانے والے بچوں کو تعریفی اسناد اور شیلڈز بھی دی گئیں،فیسٹول چھ روز جاری رہے گا۔