Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں دودھ فروشوں کی ہڑتال!!! گوالوں کا ملتان روڈ پر شدید احتجاج، نعرے بازی، ٹریفک بلاک

لاہور میں دودھ فروشوں کی ہڑتال!!! گوالوں کا ملتان روڈ پر شدید احتجاج، نعرے بازی، ٹریفک بلاک
August 27, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں گوالوں نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے ملتان روڈ بلاک کرکے شدید نعرے بازی کی۔ ملک سیلرز اینڈ سپلائرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مظاہرے میں شہر بھر کے دودھ فروش ملتان روڈ پر اکٹھے ہوئے اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دودھ کی قیمت میں اضافہ کیاجائے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ٹیسٹنگ لیبارٹری کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ ساٹھ روپے لٹر پانی کے بوتل اور ایک سو بیس روپے فی لٹر دودھ فروخت کرنیوالی ملٹی نیشنل کمپنیوں کیخلاف حکومت کی جا نب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا لیکن ہمیں پینسٹھ روپے لٹر دودھ فروخت کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ دودھ فروشوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب مظاہر ے کے باعث ملتان روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔