Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو بے دردی سے قتل کردیا

لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو بے دردی سے قتل کردیا
November 14, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقہ شاد باغ میں میں دل دہلا دینے والا واقعے میں بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو بے دردی سے قتل کردیا جبکہ تیسری بہن زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو پمپ ایکشن سے گولیاں ماری گئیں، زخمی رابعہ نے بیان دیا کہ گولیاں اس کے بھائی نے ماری ہیں۔ صبح سویرےلرزہ خیز واردات میں قتل ہونے والوں کی لاشیں مقامی قبرستان سے ملیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کلاشنکوف سے فائر کئے، رابعہ نے اسپتال میں بیان دیا کہ گولیاں اس کےبھائی نے ماریں۔ فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں، پولیس کی جانب سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سٹی معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔