Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

لاہور میں جوہر ٹاؤن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا

لاہور میں جوہر ٹاؤن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا
June 24, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں جوہر ٹاؤن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا۔ باپ بیٹے سمیت جاں بحق افراد کی تعداد چار ہو گئی جبکہ بیس زخمی ہیں۔

ادھر دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہو گئی۔ دھماکے میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی کا نمبر ایل ای بی، دس۔۔ نو نو دو آٹھ تھا۔ گاڑی صبح بابو صابو ناکے سے لاہور میں داخل ہوئی۔ گاڑی ظفر اللہ خان نامی شہری کے نام رجسٹرڈ تھی۔ مالک کو حافظ آباد سے حراست میں لیا گیا۔ گاڑی کی فروخت کا ثبوت دینے پر رہا کر دیا۔ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہے۔

 آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا دہشت گرد ہائی پروفائل شخصیت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ پولیس اور بیریئر کی وجہ سے گاڑی آگے نہیں جا سکی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹرسائیکل نے تین بار چکر لگایا۔

لاہور میں جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی جاری ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔