Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں جشن بہاراں میلے کا افتتاح ، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

لاہور میں جشن بہاراں میلے کا افتتاح ، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ
March 5, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں جشن بہاراں میلے کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

جیلانی پارک لاہور میں لگے جشن بہاراں فیسٹول کا آتش بازی سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ موسم کے سحر میں مبتلا بچے جشن بہاراں کے میلے میں جھولے جھولنے اور موج میلا کرنے جیلانی پارک میں پہنچ گئے۔

میلے میں خواتین کے لئے کپڑوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ مختلف اقسام کی جیولری کے اسٹالز بھی موجود ہیں۔ جوتوں کے اسٹال ہیں تو ریڈمیڈ کپڑے بھی دستیاب ہیں۔ میلے میں صوبوں کی ثقافت دکھانے کے لیے بھی اسٹالز نظرآتے ہیں۔

جشن بہاراں فیسٹول تیئیس مارچ تک جاری رہے گا۔