Friday, September 20, 2024

لاہور میں تین روزہ ثقافتی میلے کا آغاز

لاہور میں تین روزہ ثقافتی میلے کا آغاز
February 20, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور میں تین روزہ ثقافتی میلے کا آغاز ہو گیا ۔ فیسٹیول میں موسیقی کے سر بھی بکھریں گے اور لذیذ کھانوں سےبھی حاضرین لطف اٹھا سکیں گے ۔
3 روزہ پلاک کلچرل فیسٹیول کا اہتمام پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر میں کیا گیا ۔
پہلے دِن فوک گائیکی کے استاد حامد علی خان سمیت ملک بھر سے آئے گلوکاروں نے اپنے فن کا ایسا مظاہرہ کیا کی شرکاء داد دیے بغیر نہ رہ سکے ۔
پاکستان بھر سے آئے فنکاروں نے میلے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔
کلچرل فیسٹیول میں ثقافتی رقص پیش کیا گیا تو حاضرین بے خود ہو کر رہ گئے ۔
روح کی غذا موسیقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی میلے میں کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جہاں شرکاء نے لذیذ کھانوں سے خوب لطف اٹھایا ۔