Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، بجلی کا نظام درہم برہم !!! 130سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

لاہور میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، بجلی کا نظام درہم برہم !!! 130سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
August 21, 2015
لاہور (92نیوز) صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ ایک سو تیس سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹاون، مسلم ٹاون،اچھرہ، سمن آباد ، ماڈل ٹاون، ٹاون شپ ، اندرون شہر اور ہربنس پورہ ، باٹا پور ، شالامار ،سبزہ زار ، ٹھوکر نیاز بیگ ، راوی روڈ، بند روڈ، جوہر ٹاون اور واپڈا ٹاون سمیت شہر کے بیشتر علاقوں کی بجلی غائب ہو گئی۔ بعض مقامات پر درخت گرنے سے تاریں بھی ٹوٹ گئیں۔ لیسکوکے ترجمان کاکہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے کھمبوں اور دیواروں میں کرنٹ آسکتا ہے اس لئے احتیاط کی ضرورت ہے۔ خواتین اور بچوں سے اپیل ہے کہ ننگے پاوں سوئچ یا کسی اور تار کو ہاتھ نہ لگائیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش تھمنے پر ہی بحالی کا کام ممکن ہو سکے گا۔