Friday, September 20, 2024

لاہور میں تیز آندھی کے باعث حادثات ، 6افراد زخمی ہو گئے

لاہور میں تیز آندھی کے باعث حادثات ، 6افراد زخمی ہو گئے
June 5, 2018
لاہور ( 92نیوز) لاہور میں تیز آندھی اور ہلکی بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا مگر تیز آندھی کے باعث گھر کی چھت اور دیوار اور درخت گرنے کے حادثات بھی پیش آئے جن میں 6افراد زخمی ہو گئے ۔ غازی آباد کے علاقے میں تیز آندھی کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 6افراد زخمی ہو گئے ، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ شالیمار کے علاقہ مدینہ کالونی میں بھی تیز آندھی کے باعث گھر کی دیوار گر گئی جس کے نیچے دب کر ایک شخص زخمی ہو گیا۔کنال کے قریب آندھی کے باعث کار پر درخت گرگیا جس سے کار میں سوار 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔ لاہور میں شدید آندھی کے باعث 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ۔