Friday, December 2, 2022

لاہور میں تیز آندھی اور بارش سے حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 16 زخمی

لاہور میں تیز آندھی اور بارش سے حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 16 زخمی

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں تیز آندھی  اوربارش  سے جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے وہیں چھتیں اور دیواریں گرنےسے  ایک شخص جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے،جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔

لاہور  میں  تیز آندھی  کے باعث شاد باغ میں شادی ہال کی دیوار گر گئی جس میں  8 سالہ تانیہ جاں بحق  اور 10 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب لاہور  میں   شدید آندھی کے باعث لیسکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، جس سے شہر کے مختلف علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ۔

جوہر ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، رائیونڈ روڈ، شالامار باغ،مغلپورہ سمیت کئی علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے ۔