لاہور میں تیرہ دسمبر کے جلسے کیلئے مسلم لیگ ن کی چندہ مہم کا آغاز
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات نے بھی کیش میں فنڈز جمع کرانا شروع کر دیا۔ فیصل کھوکھر نے تین ملین ، سیف الملوک نے بیس لاکھ روپے کا کیش پارٹی کو جمع کرا دیا۔ سابق لیگی چیئرمین عمران شاہ نے 10 لاکھ کا فنڈ دے دیا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک مشہور کاروباری شخصیت نے 15 لاکھ اور ایک اور کاروباری شخصیت نے پانچ لاکھ روپے جمع کرائے۔ رانا مبشر نے 2 ملین بیس لاکھ ، رمضان بھٹی نے 5 پانچ لاکھ ، بلال یاسین نے دس لاکھ روپے فنڈ دیا۔ خواجہ عمران نذیر، میاں سلیم نے بھی 5 پانچ لاکھ جلسہ فنڈ میں جمع کرا دیا۔