Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن برائے نام ثابت ہوا

لاہور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن برائے نام ثابت ہوا
February 10, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن برائے نام ثابت ہوا،ختم کی گئی عارضی تجاوزات دوبارہ قائم ہوگئیں جس سے  ٹریفک کے مسائل پھرسراٹھانے لگے ہیں۔ لاہورکے مختلف علاقوں میں ختم کی گئی  عارضی تجاوزات پھر سے قائم ہوگئیں ۔  گلبرگ، ٹاؤن شپ، ہال روڈ سمیت متعدد  علاقوں میں تجاوزات پھرنظرآرہی  ہیں جس کے باعث ٹریفک کے مسائل بڑھ گئے۔ مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کے سلسلے میں لگائے گئے انتظامیہ کے کیمپ ویران پڑے ہیں ، تاجروں کاکہنا ہے کہ ناقص حکومتی پالیسی  کی وجہ سےتجاوزات نے پھرسراٹھالیا ۔ تاجر برادری کے مطابق ضلعی انتظامیہ اورٹریفک پولیس تجاوزات سے پیدا ہونے والے مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں ۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کہتی ہے کہ آپریشن جاری ہے عارضی تجاوزات مستقل طورختم کرنا مشکل ہے  ۔ ٹریفک کے بہاؤ میں عارضی تجاوزات بڑی رکاوٹ ہیں  جنہیں ختم کرنا  انتظامیہ  کے لئے جان جوکھوں کاکام ثابت ہورہاہے۔