Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں بوندا باندی سے سردی میں اضافہ

لاہور میں بوندا باندی سے سردی میں اضافہ
February 3, 2021

لاہور (92 نیوز) موسم کے تیور بدل گئے۔ لاہور میں بوندا باندی سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بادلوں کا بسیرا ہے۔ معربی ہوائیں چلنے سے موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹے میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، بلوچستان کے بیشتراضلاع، گلگت بلتستان اور آزادکشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کر دیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔