Friday, October 7, 2022

لاہور میں بارش اورنج لائن میٹرو ٹریک کی نئی تعمیرکردہ سڑک بہا لے گئی

لاہور میں بارش اورنج لائن میٹرو ٹریک کی نئی تعمیرکردہ سڑک بہا لے گئی
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں بارش اورنج لائن میٹرو ٹریک کی نئی تعمیر کردہ سڑک کو بہا لے گئی، انتظامیہ شگاف بھرنے کیلئے رات گئے سے سر توڑ کوشش کر رہی ہے، جبکہ شہری حکومت کی ناقص کارکردگی پر نالاں ہیں۔ لاہور میں مون سون کی پہلی بارش نے اورنج لائن میٹرو ٹرین میں ناقص میٹریل کے استعمال کی قلعی کھول دی ،  جی پی او میٹرو اسٹیشن کے اوپر نئی تعمیر کردہ سڑک میں شگاف پڑا تو انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ انتظامیہ نے فی الفور سڑک بند کرکے شگاف پر کرنا شروع کردیا ، جبکہ نگران وزیراعلی پنجاب نے انکوائری کمیٹی قائم کرکے اڑتالیس گھنٹوں میں ذمہ داران کا تعین کرنے کا حکم بھی صادرکر دیا ، شہری سابقہ حکومت کی ناقص کارکردگی پر سیخ پا ہیں  ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اربوں کےمنصوبے تو شروع کر دئیے مگران میں لئے گئےکمیشن اور ناقص کارکردگی کوسارابوجھ اب قومی خزانے پرپڑرہاہے۔