Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں بادلوں کے ڈیرے ،بوندا باندی اور موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

لاہور میں بادلوں کے ڈیرے ،بوندا باندی اور موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار
August 12, 2018
لاہور( 92 نیوز)لاہور میں بادلوں کے ڈیروں سے موسم خوشگوار ہو گیا، کہیں صرف بوندا باندی ہوئی جب کہ کہیں بادل کھل کر برسے ۔ شہر پر بادل آمڈ آئے تو زندہ  دلان لاہور بھی جھوم اٹھے ، ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے حبس کا زور توڑ دیا جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔ کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جب کہ کہیں کہیں بادل کھل کر برسے ، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے پر شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ۔