Tuesday, December 6, 2022

لاہور میں ایک اور بچہ  درندگی کا شکار

لاہور میں ایک اور بچہ  درندگی کا شکار
لاہور ( 92 نیوز)  لاہور میں ایک اور بچہ درندگی کا شکار بن گیا ، باٹا پور کے علاقے میں دس سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد سر میں پتھر مار مار کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے والد امجد علی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے  ، لاہور کے علاقے باٹا پور کے رہائشی امجد کا دس سالہ بیٹا گھر سے بکریاں چرانے گیا جیسےکسی درندہ صفت شخص نےزیادتی کا نشانہ بناکر بے دردی سے قتل کر دیا۔ دس سالہ سبحان چوتھی کلاس کا طالب علم تھا اور فارغ وقت میں گھر کا پہیہ چلانے  کیلئے والد کا ہاتھ بٹاتا تھا ۔غم زدہ باپ کا کہنا ہے کہ اسکا  بیٹا گھر سے صحیح سلامت گیا جیسے کسی درندہ صفت انسان نے زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ بچے کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان اور پولیس حکام سے  بیٹے کے قاتل کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کی اپیل کر دی  ۔ ادھر پولیس نے بچے کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی ہے۔ ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کا کہنا  ہے کہ بچے کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے ملی ، پولیس پنجاب فرانزک کی خدمات حاصل کر رہی ہے بہت جلد قاتل تک پہنچ جائیں گے دوسری جانب  سبحان کے بے دردی سے قتل کے بعد علاقے کی ہر آنکھ اشکبار  اور فضا سوگوار ہے ۔