لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق ناصر باغ سے ایوان وزیراعلی تک ایپکا کی احتجاجی ریلی میں صوبے بھر کے سرکاری اداروں کے کلرکوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں بڑھائے اور میڈیکل اور دیگر الاﺅنسز میں اضافہ کیا جائے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت طریقے سے رہ سکیں۔
ایپکا نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں بجٹ کے روز وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے کی دھمکی بھی دی۔
ریلی کے دوران مال روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا ٹریفک میں پھنسے شہریوں کی ایپکا مظاہرین سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔