Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور میں اچھرہ بازار میں بجلی ٹرانسفارمر گر گیا

لاہور میں اچھرہ بازار میں بجلی ٹرانسفارمر گر گیا
November 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے مصروف ترین اچھرہ بازار میں بجلی ٹرانسفارمر گر گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں لیسکو کا بوسیدہ نظام، اموات کا باعث بننے لگا۔ اچھرہ میں بجلی کا ٹرانسفارمر گرنے سے ایک راہگیر عورت جاں بحِق ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹرانسفارمر گرنے سے 2 بچے بھی زخمی ہوئے۔ جاں بحِق ہونے والی چالیس سالہ خاتون کی شناخت نہ ہو سکی۔ بچے سروسز اسپتال منتقل کر دیئے گئے۔

مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ حادثہ لیسکو کی نااہلی ہے۔ دو دفعہ پہلے بھی ٹرانسفارمر سے شعلے نکلے۔

لیسکو کی ٹیمیں بجلی کی بحالی کے لیےموقع پر پہنچ گئیں۔