Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں آج رات بارش کا امکان ، سبی، لاڑکانہ  میں گرمی کی شدت برقرار

لاہور میں آج رات بارش کا امکان ، سبی، لاڑکانہ  میں گرمی کی شدت برقرار
June 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز) شدید گرمی کے بعد موسم نے کروٹ بدل لی ، لاہور میں آج رات بارش کا امکان ہےجبکہ سبی ، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں شدید گرمی برقرار ہے ۔  اسکردو میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گزشتہ ایک ہفتے سے سورج نے آنکھیں دکھائیں جس سے  عوام کا برا حال ہو گیا اور بارش کی دعائیں مانگنے  لگے جو کہ قبول ہوتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ لاہور میں آج رات بارش کا امکان ہے ۔  آج صوبائی دارالحکومت کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے ، چیف میٹرالوجسٹ کے مطابق سبی،لاڑکانہ اورموہنجوداڑو میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ ادھر ملتان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کا پارہ 47 ڈگری تک جانے کاامکان ہے، شہریوں کو دھوپ سے بچنے اور غیر ضرور ی طورپر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔ فیصل آبادمیں صبح کے وقت ہی پارہ 39 ڈگری تک جاپہنچا جو کہ  زیادہ سے زیادہ  45 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔ ادھرسکردو میں بادلوں نے رنگ جمادیا شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم سہانا ہوگیا،سیاحوں نے خوبصورت مقامات کا رخ کرلیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔