Tuesday, February 27, 2024

لاہور میں استاد کے مبینہ تشدد سے مدرسے کا طالب علم جاں بحق

لاہور میں استاد کے مبینہ تشدد سے مدرسے کا طالب علم جاں بحق
February 23, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور میں استاد کے مبینہ تشدد سے مدرسے کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔

لاہور کے علاقے ہیر میں 9 سالہ گلفام مدرسے کے قاری کے بہیمانہ تشدد کا شکار ہو گیا۔ گلفام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ گلفام مدرسہ میں قران پاک حفظ کر رہا تھا جبکہ رہائش جھگی میں تھی۔ گلفام کا والد محنت مزدوری کرتا ہے جبکہ والدہ کا انتقال چار سال پہلے ہوچکا تھا۔ بچے کی خبر سن گھر میں کہرام مچ گیا۔

گلفام کی پھوپی رانو بی بی نے کہا کہ ہمارا ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے ہمیں انصاف چاہیے قاری کو پھانسی دینی چاہیے۔

گلفام کے بھائ سلطان کا کہنا ہے کہ میں اور میرا والد بھائ کو مدرسے قرآن پاک پڑھنے کے چھوڑ کر گئے تھے ہمیں فون آیا کہ بھائ کا انتقال ہو گیا ہے۔

پولیس نے  تشد کرنے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے باقی حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلیں گے۔